the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نظام آباد:27؍ فروری ( اعتماد نیوز) ریاستی چیف کمشنر لینڈ ایکیوزیشن جے ریمنڈ پیٹر نے کہا کہ ملک گیر سطح پر ضلع نظام آباد کو پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر اہمیت دئیے جانے والے بھو بھارتی سروے کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل اور ریونیو ریکارڈس میں تبدیل عمل میں لائی جارہی ہے۔ ضلع میں بھو بھارتی کے کاموں کے سروے اور ریونیو ریکارڈس میں تبدیلی کے معائنہ کے خصوص میں ریمنڈ پیٹرس نے ضلع کا دورہ کیا۔ ضلع کے ڈچپلی منڈل آرے پلی موضع میں اس پروگرام میں پہلے موضع کی تکمیل پر نچلی سطح پر دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے گفتگو کی۔ سال 2005تا 2008ء تک منعقد کئے جانے والے بھو بھارتی سروے میں مزید کچھ سروے کی تکمیل انجام دینا باقی ہے۔ دوبارہ اس خصوص میں اقدامات کئے جائیں گے۔ نظام آباد ضلع میں 914 مواضعات میں سروے کیاگیا۔ ڈاکومنٹیشن کی تیاری آخری مرحلہ میں ہے۔ جس قدر خرچ ہوگا اس پراجیکٹ پر دیگر علاقوں میں انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سروے کرانے چیف منسٹر نے ہدایت دی ہے۔ بھو بھارتی کے ذریعہ منعقدہ فضائی سروے کی تفصیلات ریونیو ریکارڈس میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس بھو بھارتی ریکارڈ میں ریونیو ریکارڈ کے شامل ہونے پر ایک باقاعدہ شکل تیار ہوگی۔ عہدیداروں کے خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کاموں کو جلد تکمیل کرنے پر نظام آباد ضلع ریاست میں پہلے مقام پر شمار ہوگا۔ سروے تفصیلات کے متعلق کسانوں کو درپیش امکانات کو دور کرتے ہوئے اراضی کے مالک کی تفصیلات حاصل کرنے مکمل طور پر اندراج کرایا گیا ہے۔ اس سروے کے باعث ریونیو، آراینڈ بی، پنچایت راج، جنگلات و دیگر تمام محکموں اور عوام سے وابستہ اراضیات کی تفصیلات بہر صورت ایک ترتیب میں آئے گی۔ ہماری اراضی پورٹل( ما بھومی پورٹل) کے ذریعہ تمام تفصیلات عوام کو دستیاب رکھنے آن لائن کے ذریعہ موجود کھی گئی ہے۔ کسانوں کو ان کے موبائیل فون کے ذریعہ سروے نمبر ایس ایم ایس کرتے ہوئے اراضی کی تفصیلات فراہم



کی جارہی ہے۔ جس کے باعث اراضی مالکین کے بغیر اراضی میں تبدیلی، تصیح، فروختگی جیسے امور کی اطلاعات کسانوں کو حاصل ہوگی۔ کسانوں کے کھیتوں کے متعلق عدالتی مقدمات کی یکسوئی، کیسوں کی تفصیلات و احکامات کے کاپی تحصیلدار کے ذریعہ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت دی۔ زیر التواء موٹیشن اپ لوڈ کرنے میں ریاست میں نظام آباد ضلع دسویں مقام پر ہے اور بہت جلد پانچویں مقام پر پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اراضیات کے تنازعات، مسائل کی یکسوئی عمل میں آئے گی اور کسانوں کو اپنے اراضیات کے مسائل کے خصوص میں عہدیداروں کے چکر کاٹنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ آن لائن خدمات کے ذریعہ سینئریاٹی کے لحاظ یہ تفصیلات کسان اپنے مکانوں سے حاصل کرنے کے امکانات ہوں گے۔ خانگی سرویر کو لائسنس فراہم کرتے ہوئے آن لائن کے ذریعہ خدمات مہیا کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے خریف سیزن میں بینک قرضہ جات کے منظوری میں آن لائن کے ذریعہ عمل میں لائی جائے گی ۔ گذشتہ سال 44 ہزار ایل آئی سی سرٹیفکٹ فراہم کئے گئے۔ آنے والے تین سالوں میں 6لاکھ تک سرٹیفکٹ فراہم کئے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ پہانی، پاس بک کیلئے کسانوں کو کسی کے پاس چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ می سیوا کے ذریعہ ان سرٹیفکٹوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے کے باعث صد فیصد حقائق پر مبنی ریکارڈ کسانوں کو حاصل ہوں گے ۔ آنے والے دنوں میں کسانوں کو اس سے زبردست فائدہ ہوگا۔ جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے کہا کہ کسی قسم کے مسائل کے بغیر ریونیو خدمات عوام تک پہنچانے ایریل سروے منعقد کراتے ہوئے نقشہ کی تیاری عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ما بھومی پورٹل کے ذریعہ عہدیدار کسانوں کے یہاں پہنچ کر اراضیات کی تفصیلات نام و دیگر امور کو کمپیوٹر میں مربوط کریں گے اور ریکارڈس کسانوں کو فراہم کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں بھوبھارتی جے ڈی دیوداس، آرڈی او یادی ریڈی کے علاوہ تحصیلدار، عہدیداروں نے شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.